عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،فضل حکیم خان

پیر 5 اکتوبر 2020 20:50

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویڑن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پیر کے روز اپنے حجرہ مکان باغ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فضل حکیم خان نے لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا حصول ہے۔اس موقع پر آئے ہوئے مختلف وفود نے بعض مسائل کے فوری حل اورذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں