سوات، دیر اور دیگر علاقوں میں ہفتے کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:51

سوات، دیر اور دیگر علاقوں میں ہفتے کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) سوات میں ہفتے کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن اور صوابی کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔ سوات شہر اور دیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5 عشاریہ2 جبکہ تھی۔ ممکنہ طور پر زلزلے کی گہرائی کم تھی اسی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔
                                                            

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں