سوات میں گلیشئر سرک کر آبادی پر آن گرا

تحصیل بحرین میں گلیشیئر سرکنے سے 10 مکانات دب گئے، خوشی قسمتی سے علاقہ مکین پہلے ہی گھر خالی کرچکے تھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 دسمبر 2020 21:29

سوات میں گلیشئر سرک کر آبادی پر آن گرا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 دسمبر2020ء) سوا ت میں گلیشئر سرک کر آبادی پر آن گرا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی روز سے شدید برفباری کی زد میں رہنے والے خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام سوات میں گلیشئر سرکنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سوات کی تحصیل بحرین میں گلیشیئر سرکنے سے 10 مکانات دب گئے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقہ مکین گلیشئر سرکنے کے خدشے کے باعث پہلے ہی گھر خالی کرچکے تھے۔ واقعہ سوات کی تحصین بحرین کے دراز اور انتہائی اونچائی پر واقع علاقے سیرئی میں پیش آیا۔ اس علاقے میں پہلے بھی آبادی پر گلیشئر گرنے کا واقعہ پیش آ چکا، جبکہ اب گلیشیئر سرکنے کے مناظر کو پہلی مرتبہ لوگوں نے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)



سیرئی نامی یہ گاؤں انتہائی اونچائی پر واقع ہے۔

اس کے ارگرد چوٹیاں ہمیشہ برف میں ڈھکی رہتی ہیں۔ اس گاؤں کے مکین گلیشئر سرکنے کے خطرات کے پیش نظر برفباری سے پہلے ہی نچلے علاقوں میں نقل مکانے کر جاتے ہیں اور موسم بہار میں واپس اپنے گاؤں پہنچ کر فصلیں کاشت کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 1993 میں اسی مقام پر گلیشئیر سرکنے سے 23 افراد لقمہ اجل بنے تھے جس کے بعد ہر سال اس گاوں کے لوگ موسم سرما میں گاوں کو چھوڑ جاتے ہیں۔
                                        

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں