سوات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2021 21:10

سوات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء) سوات میں جمعرات کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔

(جاری ہے)

سوات شہر اور دیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ جبکہ چند روز قبل ہی خیبرپختوںخواہ، اسلام آباد اور پنجاب میں 2 مرتبہ شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں