کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں

جمعرات 17 جون 2021 17:12

کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں۔روزی گیبریل نے طویل کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس کا عنوان نارتھ کو صاف رکھیں تھا۔مقامی لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر آواز اٹھائیں جس پر وی لاگر نے ان کے پیغامات کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

(جاری ہے)

روزی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہنزہ کے مقامی لوگوں کو سیاحوں کا استقبال کرنا بے حد پسند ہے اور وہ اس قسم کے میوزک فیسٹیول کے انعقاد پر بھی خوش ہیں تاہم اس قسم کی ڈانس پارٹیز میں اب جو ہورہا ہے اس سے انہیں اپنی روایات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ کینیڈین وی لاگر اس وقت ہنزہ میں موجود ہیں اور ان سے مقامی افراد نے سیاحوں کی شکایت کی۔مقامی افرادنے بتایاکہ ہمارے علاقے میں دوسرے شہروں سے لوگ آکر فحاشی، منشیات کلچر اور کچرا پھیلا رہے ہیں جس کی ہم بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔وہاں کے لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ دیگر افراد کے علم میں یہ مسئلہ لائیں تاکہ بروقت معاملہ سنبھالا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں