خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 26 ستمبر 2021 16:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا، شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 14 تاریخ کو بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 جبکہ گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں