سی پیک مغربی روٹ میں خیبرپختونخوا کو شامل کردیا، مراد سعید

مہنگائی ماضی کی نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے، عمران خان ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے، وفاقی وزیر

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:18

سی پیک مغربی روٹ میں خیبرپختونخوا کو شامل کردیا، مراد سعید
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم مخالفین کو بھی صحت انصاف کارڈ جاری کریں گے، مہنگائی ماضی کی نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے، عمران خان ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا، ہم نے اسے سی پیک مغربی روٹ میں شامل کردیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کہا کہ مہنگائی ماضی کی نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے، عمران خان ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں