زلزلے کی تباہ کاریاں، خیبرپختونخواہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
منگل کی شب کو آنے والے شدید زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے صوبے میں اب تک 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہونے کی اطلاعات
محمد علی بدھ 22 مارچ 2023 00:33
(جاری ہے)
دوسری جانب ملک میں منگل کی شب کو آنے والے شدید زلزلے کے 1 گھنٹے بعد وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ زلزلہ محسوس کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آفٹر شاکس نے خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم اس زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ اسلام آباد میں محسوس کیے جانے والے آفٹر شاکس کی شدت ساڑھے 3 سے زائد بتائی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کی ایک بلند و بالا عمارت میں دراڑیں پڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دراڑیں پڑنے کی وجہ سے عمارت کے رہائشی کھلے آسمان تلے آ گئے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عمارت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان منگل کی رات کو خوفناک زلزلے سے بری طرح لرز کر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً پورے ہی ملک میں انتہائی زیادہ شدت کا زلزلہ آیا۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں منگل کی رات زمین بری طرح لرز گئی۔ لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، کوہاٹ، صوابی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، خانیوال، سرگودھا، چشتیاں، اکردو، چلاس، مردان، باجوڑ، لکی مروت، نارووال سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلہ آیا۔ خوفناک زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.7 ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 سے 7.7 کے درمیان تھی۔ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی شدید زلزلہ آیا ہے۔ چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، افغانستان میں بھی زلزلہ آیا۔ تاہم شدید زلزلےکے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا، دیگر متعلقہ ادروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوات، سمبٹ میں گھر میں سلنڈر لیکج کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
سوات،زنگے میں فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد زخمی
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،ذہین خان پھر تحصیل صدر منتخب
سوات، ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ایس پی ٹریفک سوات کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فضاگٹ روڈ کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس
آر پی او ملاکنڈ کا لوئر دیر کا ایک روزہ دورہ ،سرکل وائز جرائم،زیر تفتیش مقدمات ،مجموعی امن و امان کا ..
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
سوات، مسجد میں نمازی کے قتل میں نامزد 3ملزمان گرفتا ر
سمبٹ ،بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت منہدم ،2سالہ بچہ جاں بحق ،لڑکی زخمی
سوات، ایس پی ٹریفک وارڈن کی ہدایت پر رکشوں پر چاکنگ سے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کاآغاز ..
سوات ،چارباغ میں ریسکیو سٹیشن کے قریب ڈاٹسن الٹنے سے 2 افراد زخمی
سوات سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ