خوازہ خیلہ :شدت پسندوںکے ٹھکانوں پر گولہ باری

بدھ 15 اکتوبر 2008 12:57

خوازہ خیلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15اکتوبر 2008 ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسزکی گولہ باری میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خوازہ خیلہ میں کرفیو کی خلاف ورزی پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔کانجو میں نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور ا س کا بھائی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کبل کے علاقے ہزارہ میں بھی فائرنگ کرکے لیڈی کونسلر کو شوہر سمیت ہلاک کردیا گیا۔خوازہ خیلہ میں فورسز کی کارروائی چوتھے روز بھی جاری ہے علاقے میں بدستور کرفیو نافذ ہے۔ جس سے شہری گھروں میں محصور ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔vادھر ضلع میں پائیدار قیام امن کے لئے امن کمیٹی کے ارکان آج شدت پسندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں