سوات اورگردونواح میں4.6شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 فروری 2017 18:22

سوات اورگردونواح میں4.6شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری2017) : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات و گردونواح میں زلزلے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ گہرائی 190کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح سوات زلزلے کامرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں