صوبائی حکومت مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، مشتاق احمد غنی

تعلیم کے شعبے میں ایسے اصلاحات نافذ کئے جس سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگیا ہے،مشیربرائے اطلاعات کے پی کے کا تقریب سے خطاب

منگل 28 فروری 2017 22:39

صوبائی حکومت مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، مشتاق احمد غنی
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور تعلیمی اصلاحات سے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے یونیورسٹی اف سوات میں مستحق طلباء و طالبات میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیڈبیسڈسکالرشپ پروگرام وظائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی مشتاق احمد غنی نے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کیئے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرجہان بخت نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں مہمان خصوصی، علاقہ عمائدین اور دیگر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چندماہ پہلے جب اُس نے یونیورسٹی کا چارج سنبھالا تواُس قت قدرتی وانسانی آفات سے سوات عمومی طور پر جب کہ یونیورسٹی خصوصی طورپر متاثرہوئی تھی تاہم یونیورسٹی منتظمین کے شبانہ روزمحنت کی بدولت آج یونیورسٹی تمام تر تعلیمی سہولیات سے مزین ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ایچ ای سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ امسال یونیورسٹی کی درخواست پر اُنہوں طلباء و طالبات کے لئے وضائف کا کوٹہ دُگنا کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کے مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن و مہمان خصوصی مشتاق احمد غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھوراہے۔اور کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اورپی ٹی ائی کی حکومت اسی اصولوں پر کاربند ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر پورے صوبے میں تعلیم کے شعبے میں ایسے اصلاحات نافذ کئے جس سے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگیا ہے اور عوام کے مسائل میں کمی ائی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے قائد عمران خان کی قیادت میں ٹیم پوری طرح متحرک ہے اور اس صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لینگے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب خیبر پختون خواہ کے عوام دیگر ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑے نظر اینگے اور اسی جذبے کے تحت ہم تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اُنہوں نے موجودہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ایچ ای ڈی کے رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی کارکردگی دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بہترہے جس کااندازہ داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کے بڑھتی ہوئی تعداد سے بخوبی لگایاجاسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تحقیقی ماحول کوپروان چڑھانے کے لئے حکومت نے گرانٹ منظورکرائی ہے جس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کوزیادہ سے زیادہ پراجیکٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف یونیورسٹی میں تحقیق کا شعبہ مظبوط ہوگی بلکہ طلباء وطالبات میں بھی کچھ مثبت کردکھانے کا جذبہ پیداہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں