دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے دہری شہریت کے حامل آسٹریلوی شہریوں کی شہریت منسوخ کر نے کے قانون کی منظوری

جمعہ 4 دسمبر 2015 13:02

سڈنی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی04دسمبر۔2015ء) آسٹریلوی پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے دہری شہریت کے حامل آسٹریلوی شہریوں کی شہریت منسوخ کر نے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی اٹارنی جنرل جارج برانڈ نے ذرایع ابلاغ کو بتایا کہ یہ قانون آسٹریلوی حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے ایسے شہریوں کی شہریت منسوخ کردے جو دہشت گردی کے مجرم قرار پائیں یا جن کا مکمل تحقیقات کے بعد دہشت گرد گروپوں کی کسی بھی طور سے معاونت کا الزام ثابت ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے قانون میں اس لحاظ سے کئی سقم موجود تھے تاہم اس نئے قانون سے دہشت گردوں کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ ان کے لئے آسٹریلیا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کا اطلاق نہایت ذمہ داری سے کیا جاے گا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں