مینگورہ شہر میں ٹریفک کا پہیہ روا ں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں‘محمدرحمان

منگل 20 نومبر 2018 14:11

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،مینگورہ شہر میں ٹریفک کا پہیہ روا ں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں،ڈرائیورحضرات تعا ون کریں،ان خیالات کا اظہارٹی ایس آئی محمد رحمان نے کیاہے ،انہوں نے کہاکہ ٹریفک قواعدوضوابط کی زیادہ ترخلاف ورزیاں کم عمر،غیر لائسنس یافتہ اور ٹریفک قوانین سے ناواقف رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ہورہی ہیں جن کیخلاف ہم خصوصی مہم چلارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں