سوات، تیز رفتار موٹر کار نے سوزوکی وین کو ٹکر ماردی ، ایک شخص جاںبحق ،خاتون سمیت سات افراد زخمی ،

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:12

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پارڑئی میں تیز رفتار موٹر کار نے سوزوکی وین کو ٹکر ماردی ،نتیجہ میں ایک شخص جاںبحق ،موٹر کار میں سوار خاتون سمیت سات افراد زخمی ،زخمی افرادبریکوٹ سول جبکہ خاتون شدید زخمی حالت میں سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق پارڑئی میں تیز رفتار موٹر کار نے مخالف سمت سے آنے والے سوزوکی وین کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سوزوکی وین میںایک شخص شاہ زمان سکنہ ڈڈھارہ جاںبحق جبکہ دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے حادثے میں موٹر کار میں سوار خاتون ڈرائیور سمیت بھی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو تشوشیناک حالت میں سیدوشریف جبکہ دیگر زخمیوںکو بریکوٹ سول ہسپتال منتقل کردیاگیا

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں