سوات: کالجز کی کم تعداد کے وجہ سے سیکنڈ شفٹ کلاسز کا آغاز جلد ہوگا:فضل حکیم

چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان نے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 اگست 2019 18:10

سوات: کالجز کی کم تعداد کے وجہ سے سیکنڈ شفٹ کلاسز کا آغاز جلد ہوگا:فضل حکیم
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،حمزہ یوسف زئی) چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں ضلعی دارالخلافہ کے تمام کالجوں بشمول گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج، گونمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں زیادہ سے زیادہ طلبا ء و طالبات کو داخلہ دینے کیلئے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کی حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کالجز کے پرنسپلز سید ممتاز علی شاہ، محمد سلطان عاریفین اور فرزانہ حلال نے شرکت کی فضل حکیم خان نے ہدایت کی کہ تمام کالجز میں پیر کے دن سے سیکنڈ شفٹ کا اجراء کیا جائے اور باقاعدہ طور طلباؤطالبات کو داخلہ دینے کیلئے کاروائی شروع کی جائے تاکہ کسی بھی طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ سوات میں کوئی بھی طالب علم داخلے سے محروم نہیں رہے گا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان انتہائی سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی سوات کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے جس کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اجلاس کے بعد ڈپٹی ڈی او ی اوشیر محمد خان اور دیگر حکام سے بھی ڈیڈیک آفس میں سرکاری ہائی سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ہائی سکولوں میں بھی جس عمارت میں گنجائش موجود ہ ہوں وہاں پر سیکنڈ شفٹ کا اجراء شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں