احمد یار، باپ بیٹے نے ساتھیوں سے ملکردرخواست بازی کے تنازعہ پر بیوہ خاتون کی9 سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:11

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) باپ بیٹے نے ساتھیوں سے ملکردرخواست بازی کے تنازعہ پر بیوہ خاتون کی9 سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بازار قبولہ کی رہائشی شائستہ بی بی بیوہ پرویز اختر کی بیٹی ایمان پرویز کو گلی میں دکان پر جاتے ہوئے جنید قیوم ، عبدالقیوم نے دو کس ساتھیوں سے ملکر اغواء کرلیا مقدمہ درج بتایا گیا ہے کہ شائستہ بی بی کی جنید قیوم سے درخواست بازی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں