مہران یونیورسٹی جامشوروکی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن کا عالمی دن منایا

بدھ 17 مئی 2017 17:46

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء)مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن کا عالمی دن منایا گیا جو ہر سال 17مئی کو ٹیلی کمیونیوکیشن کا دن عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں مہمان خاص یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ موجودہ دنیا میں دن بہ دن ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ کا روزمرہ کی زندگی میں بڑا اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن نے ہمیشہ سربراہی کا کردار ادا کیا ہے اور یہاں سے ٹیکنالوجی کے بہترین گریجوئیٹ پیدا ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار 23سال پہلے مہران یونیورسٹی کے الیکٹرونکس شعبہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سوسائٹی کی بنیاد رکھی گی تھی، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور اس میں مہارت کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر فیصل کریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ٹیکنیکل سیشن میں عثمانی گروپ اینڈ کمپنی کے فرید غوری، ڈاکٹرشہزاد نظامانی اور ڈاکٹر زرتشا بلوچ نے ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق ٹیکنیکل لیکچر دیئے، تقریب میں کمپیوٹر سسٹم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی میمبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں