مصالحتی عدالت نے ایک دن میں تین مختلف مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامے کروا دیئے

پیر 12 جون 2017 20:37

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) مصالحتی عدالت کے جج سید نصیر عباس نے ایک دن میں تین مختلف مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامے کروا دیئے۔ ان میں سے دو مقدمات مختلف عدالتوں میں کئی سال سے زیر سماعت تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ چار سال سے زیر سماعت ایک فیملی مقدمے میں مصالحتی جج نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں فریقین میں راضی نامہ طے کروا دیا اور دونوں فریقین خوشی خوشی واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ مصالحتی عدالت کے قیام کے بعد متعدد زیر سماعت مقدمات کے فریقین نے اب مصالحتی عدالت سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے اور جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں