احمد پور شرقیہ ،ْ آئل ٹینکر حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 206 ہوگئی

پیر 3 جولائی 2017 20:44

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے آئل ٹینکر حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 206 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 25 جون کو نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو احمد پور شرقیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ْملتان کے نشاط ہسپتال ،ْ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال اور لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں حادثے کے اب بھی 65 زخمی زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

وکٹوریہ ہسپتال میں 25 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، تاہم لاہور میں 9 اور ملتان میں 17 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

احمد پور شرقیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 14 زخمی زیر علاج ہیں۔جناح ہسپتال کے پروفیسر راشد ایاز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کو اتوار کی رات امریکا سے اِسکن گرافٹ کی عطیات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو مریضوں کے پہلے ہی آپریشن کیے جاچکے ہیں جو روبصحت ہورہے ہیں جبکہ پیر کو مزید 3 آپریشن کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں