مٹیاری، پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

بدھ 12 جولائی 2017 23:43

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) مٹیاری کے نواحی علاقہ اڈیرولعل میں پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب اڈیرولعل گاں میں پسند کی شادی نہ ھونے پر 26 سالہ نوجوان احمد ولد عدلوخاصخیلی نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر اپنے آپ کو درخت میں لٹکا کرخود کشی کرلی اطلاع ملنے پر ورثا میں کہرام مچ گیا ورثا چیخ وپکار کرتے ہوئے روتے رہے اس دران لاش کو اڈیروپولیس کی جانب سے مٹیاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں