ملازمین این سی ایچ ڈی پاکستان کے مطالبات کی مکمل حمایت کر تے ہیں ، وفاقی حکومت دھرنے پر بیٹھے ملازمین کیساتھ مذاکرات کرکے

رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ کا اسلام آباد میں شہید ملت سیکرٹریٹ کے سامنے این سی ایچ ڈی کے دھرنے سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:20

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ این سی ایچ ڈی پاکستان کے احتجاجی ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کر تے ہیں اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرکے ان کے دیرینہ اور حل طلب مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

وہ بروز ہفتہ اسلام آباد میں شہید ملت سیکرٹریٹ کے سامنے این سی ایچ ڈی پاکستان کے احتجاجی ملازمین کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2013میں این سی ایچ ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد حکومت کو ان ملازمین کے سروس رولز ، اے جی پی آر سے تنخواہوں کی ادائیگی اور سرکاری مراعات جیسے اہم مسائل کا حل تلاش کرتی مگر چار سال گزرنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہ ہوئے اور آج وہ اپنے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریگولر ملازمین کے مقابلے میں گنتی کے چند کنٹریکٹ ملازمین کو ہیڈ آفس میں رکھ کر پورے پاکستان کے ہزاروں ملازمین کا مستقبل دا? پر لگا دیا گیا ہے،ین سی ایچ ڈی ملازمین کو یقین دہانی کر ادی کہ وہ ہر فورم پر ان کا ساتھ دینگے۔ اسمبلی کے اندر اور باہر ان کے جائز حقوق کیلئے آوزا اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے آنیوالے اجلاس میں ان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھا کر حکومت کو مجبور کرینگے کہ یہ مسائل فی الفور حل کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے ملازمین میں بے چینی روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں