الہ آباد ،تجاوزات کی بھر مار جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،شہر میں مچھروں کی یلغار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:00

الہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء)الہ آباد میں تجاوزات کی بھر مار جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،شہر میں مچھروں کی یلغار سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی میونسپل کمیٹی کا عملہ بے بس ڈی سی قصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق الہ آباد ،مین کنگن پور روڈ،مین دیپالپورروڈ ،قصور اور چونیاں پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہو چکی ہے دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے سروس روڈز پر مکمل قبضہ جما رکھا ہے مین سڑکوں اور گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر نمایاں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے موذی امراض پھیل رہے ہیں شہری کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرواتے ہیں لیکن سہولیات سے محروم ہیں شہر میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں چند با اثر لوگوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو اپنے گھر کی جاگیر بنا رکھا ہے اور سارا دن ان سے اپنے زاتی کام کروائے جاتے ہیں مقامی شہریوں نے سردار مقدس ڈوگر ،چوہدری اکرم خاں ،محمد عبداللہ ،قاسم خاں ،وحید غفار،ملک اسد ،ملک عمر نول ،ملک اصغر علی و دیگر نے ڈی سی قصور سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں