چہلم شہداء کربلا ،5نومبرکواٹک کا مرکزی جلوس امام بار گاہ پنجتی سے بر آمد ہو گا

چہلم کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی، ڈی پی اوعبادت نثار

بدھ 1 نومبر 2017 17:48

اٹک ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں5نومبر اتوارکواٹک کا مرکزی جلوس امام بار گاہ پنجتی اٹک سے دن 12بجے بر آمد ہو گا، جلوس سے قبل 11بجے دن علامہ مرتضیٰ مہدی مجلس سے خطاب کریں گے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار نے چہلم کے جلوس کی حفاظت کیلئے 400سے زائد پولیس افسرا ن و اہلکاران کے علاوہ 5سیکشن ایلیٹ فورس کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ ڈی پی او نے اٹک کے اندرونی اور بیرونی ناکوں پر پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف سکیورٹی آفیسر اٹک محمد نعیم نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جلوس میں داخل ہونے والی تمام گلیوں کو خار دار تاروں اور قناتوں کے ذریعے بند کر دیا جائے گا، جہاں مسلح پولیس اہلکاران تعینات کیے جائیں گے، محمد نعیم نے بتایا کہ دوران جلوس نجی و سرکاری عمارتوں پر بھی مسلح پولیس کا پہرا ہو گا، اس ضمن میں ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ چہلم جلوس کے شرکاء جلوس بر آمد ہونے کے بعد چوک فوارہ اٹک میں نماز ظہرین ادا کریں گے بعد نماز عزا داران حسین زنجیر زنی کریں گے جلوس میں نوحہ خواں پارٹیاں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے شام 5بجے امام بارگاہ حسینیہ اٹک کینٹ پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں