سوات، سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ احتجاج

منگل 31 جولائی 2018 23:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) سوات سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق،لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ احتجاج انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین مذاکرات ،کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ،سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدوشریف ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور مبینہ غفلت سے خاتون روشنا زوجہ لاجبر سکنہ بونیر جاں بحق ہوگئی لواحقین نے لاش سیدو شریف مینگورہ سڑک پر رکھ ڈاکٹرز کیخلاف احتجاج کیااور سڑک کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اس دوران مظاہرین نے سرکاری گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی مظاہرین پر چڑھا دی مظاہرین نے سرکاری گاڑی روڈ پر الٹا کر دھرنا دیدیا سرکاری گاڑی کے ٹکر سے ایک شخص معمولی زخمی زرائع کے مطابق سرکاری گاڑی ٹی ایم اے مینگورہ کی ہے اوراس کو مبینہ طورپر ایک جج کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے دیا گیا تھا مظاہرین سے انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھل دیا گیا ہے سیدوشریف پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوطارق نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اور یہ پتہ نہ چل سکا کہ سرکاری گاڑی کس کی ہے اور سرکاری گاڑی کا ڈرئیور بھی فرار ہوا ہے ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں