سوات ،ْ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،ْ دو افراد زخمی

بدھ 1 اگست 2018 18:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) سوات کے علاقے سیدوشریف کے موضع سیرئی گلی گرام میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ،ْجہاں دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ سے دو بھائی عیسٰی خان اور موسیٰ خان ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروہ کے احمد سید بھی فائرنگ کی زد میں آکر چل بسے۔فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،ْلاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْپولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں