سوات، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،دوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،دو زخمی

بدھ 1 اگست 2018 22:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) سوات کے علاقہ گلی گرام سیدوشریف میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،دوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،دو زخمی ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،متعدد افرا د گرفتار،تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ گلی گرام سیدوشریف میںزمین کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں دوبھائی عیسی اور موسی اورمخالف فریق کااحمد سید جاں بحق ہوگیا فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واقوعہ پہنچ گئی اور کاروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے غرض سے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منقل کردیا گیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں