صحافی عمران خان پرلاہور میں حملے کے خلاف سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

تمام صحافیوںکو تحفظ دینے اورحکومت سے فوری طورپر ملوث ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 1 اگست 2018 22:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) نجی ٹی وی کے اینکر اور معروف صحافی عمران خان پرلاہور میں حملے کے خلاف سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ،صحافیوںنے عمران خان سمیت تمام صحافیوںکو تحفظ دینے اورحکومت سے فوری طورپر ملوث ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایکسپریس نیو زکے اینکر اور معروف صحافی عمران خان کے گھر پر گزشتہ رات اُ ن کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے حملہ کردیا تاہم فائرنگ سے عمران خان اور اُن کا اہل خانہ محفوظ رہا عمران خان پر حملے کے خلاف سوات کی صحافی اور تاجر برادی سراپا احتجا ج بن گئی اور اُنہوںنے سوات پریس کلب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافیوںکے علاوہ سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبد الرحیم ،اور پختونخواہ میپ کے راہنما خالد محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی شیرین زادہ ،سید شہاب الدین ،سوا ت ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،خالد محمود،عیسی خان خیل اور دیگر نے کہا کہ عمران خان پر حملہ صحافی برادری پر حملہ ہے اور ہم اُن پر ہونے والے حملے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوںکو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ عمران خان پر ہونے والے حملے کے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اُن کو قرار واقعی سزاد ی جائے اس موقع پر صحافیوںنے مذکورہ حملے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور صحافیوںکو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں