پولیو کے قطرے پلاکر اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں،ڈی سی سوات

ہفتہ 4 اگست 2018 13:37

پولیو کے قطرے پلاکر اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں،ڈی سی سوات
سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہاہے کہ میڈیا کوپولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈازائل کرنے کا چیلنج درپیش ہے ‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے پرعزم عوام جس بات کاتہہ کرلیتے ہیں وہ کرکے ہی دم لیتے ہیں جس کی بڑی مثال پولیو کیخلاف حاصل کی جانے والی شاندار کامیابی ہے اب صرف چند انکاری والدین کو قائل کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کااظہار ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان‘ ٹانک ‘بنوں‘ لکی مروت‘ کرک‘ ہنگو اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیااس موقع پر ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ ‘یونیسیف کے ڈاکٹر جوہر خان اورڈاکٹر امتیاز علی شاہ موجود تھے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں