سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گیرو قلعہ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

اتوار 5 اگست 2018 16:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گیرو قلعہ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیاہے ،ْپولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر خاتون کے والد فضل عظیم نامی شخص نے کی ہے، جس سے 25 سالہ رابعہ اور 22 سالہ عبد اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،ْلاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق رابعہ 2 بچوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہی.

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں