شدید گرمی ،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 14اگست تک سکولوں میں چھٹیاں کردیں

پیر 6 اگست 2018 19:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) محکمہ تعلیم نے سوات سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں شدید گرمی کے باعث 14اگست تک تعطیلات کا اعلان کردیا ،تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے شدید گرمی کے باعث گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے پلین ایریاز میں گرمیوںکے تعطیلات کا دورانیہ بڑھا کر چھ اگست سے چودہ اگست تک کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے سوات بشمول ملاکنڈ ڈیوثرن اور پورے صوبے کے پہاڑی علاقوںمیں بھی چھ اگست سے چودہ اگست تک تمام نجی وسرکاری تعلیمی اداروںمیں تعطیلات کا دوسر ا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اب سوات سمیت دیگر پہاڑی اوربالائی علاقوںمیں بھی چھ اگست سے چودہ اگست تک تمام نجی وتعلیمی ادارے بند رہیںگے ادھر پہلے نوٹیفیکشن میں سوات اور دیگر بالائی علاقوں کا ذکر نہ ہونے کی وجہ سے چھ اگست کو سوات کے تمام نجی وسرکار ی تعلیمی ادارے کھلے رہے اور نوٹیفیکیشن کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا اور وقت سے پہلے ان تعلیمی اداوں میں چھٹی دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں