خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلئے محمود خان کا نام فائنل

عاطف اور اسد قیصر کا نامآوٹ ،اعلان عمران خان منگل یا بدھ کے روز خود کرینگے

پیر 6 اگست 2018 19:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کے لئے سوات سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی محمود خان کا نام فائنل ،عاطف اور اسد قیصر کا نام آوٹ ،اعلان عمران خان منگل یا بدھ کے روز خود کرینگے ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر علی کے لئے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور مشاورت کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والے رکن حلقہ پی کے نو کے صوبائی اسمبلی محمود خان کا نام فائنل کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد محمود خان کا نام فائنل کردیا ہے اور اُن کے بطوروزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا اعلان منگل یابدھ کے روز خود کرینگے زرائع کے مطابق محمود خان کو پرویز خٹک گروپ کی بھی حمایت حاصل ہے محمود خان کے نام سامنے آنے اور اس پر مشاورت کے بعد اتفاق رائے طے پاجانے کے بعد سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان ،اسد قیصر اور شاہ فرمان اب اس دوڑ سے نکل گئے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں