سوات، حلقہ پی کے 4 پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل، پی ٹی آئی کے امیدوارعزیز اللہ گران دوبارہ کامیاب قرار

بدھ 8 اگست 2018 22:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) سوات کے حلقہ پی کے چار میں چار پولنگ اسٹیشن کے ریکاونٹنگ کے بعد ریکاوٹنگ کا عمل مکمل ،نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران 68ووٹوںسے دوبارہ کامیاب قرار ،عزیزاللہ گران نے مجموعی طورپر 14276اور امیر مقام نے `14208ووٹ لئے ،تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے چار بقایا چار پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کو بھیجوانے کے بعد گزشتہ روز نو بجے صبح ریکاونٹنگ شروع کی جس کے مطابق زرائع کے مطا بق اس حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشنو ں کی تعداد 105ہے جن میں 101پولنگ اسٹیشنز میں ریکاوٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا تھا اور اب صر ف چار پولنگ اسٹیشنز کا ریکاونٹنگ پر فیصلہ باقی تھا زرائع کے مطابق مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز کے بیگز این اے تین میں الیکشن کمیشن کو غلطی سے حوالہ کئے گئے تھے جو صوبائی الیکشن کمیشن کے اجازت کے بعدمتعلقہ ریٹرنگ افیسرز کو بھیجا گیا تھااب متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو مذکورہ تھیلے موصول ہونے کے بعد اُس کی ووبارہ ریکاونٹنگ ہوئی جس کے نتائج کے مطابق عزیز اللہ گران 68ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیر مقام ریکاونٹنگ میں بھی دوبارہ ہا ر گئے زرائع کے مطابق عزیزاللہ گران نے مجموعی طورپر 14276اور امیر مقام نے مجموعی طورپر14208ووٹ حاصل کئے اسی طرح پی کے چار میں پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کامیاب قرار پائے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں