سوات، یوم آزادی اور موسم برسات کے حوالے سے شجر کاری مہم کا افتتاح

پیر 13 اگست 2018 23:59

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سوات کے علاقہ برہ بانڈئی میں پاک فوج کے زیراہتمام ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں یوم آزادی اور موسم برسات کے حوالے سے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل عامر نذیر، لیفٹیننٹ کرنل عفان احتشام اور پاک فوج کے دیگر افسران کے علاوہ سول حکام، بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ثاقب رضا اسلم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاک فوج مہم کے دوران ساڑھے بارہ ہزار پودے لگائے گی اور انہیں تناور درخت بنانے تک نگراں بھی مقرر ہونگے جو محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری شجرکاری مہم کے علاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت اگانے سے سوات کا قدرتی حسن دوبالا ہو گا اور خشک سالی و آبی قلت کے مسائل بھی کم ہونگے انہوں نے علماء، اساتذہ و طلبہ اور نوجوانوں سمیت زندگی کے تمام طبقوں کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے پر زور دیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں