سوات، عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا کے زیر صدارت اجلاس

ریسکیو 1122 ، واساء ، ویٹرنری افیسرز اوردیگر محکموں کے آفیسرز کی شرکت عوام کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تین روزہ خصوصی صفائی مہم چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 18 اگست 2018 22:27

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے زیر صدارت عیدالضحیٰ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ، واساء ، ویٹرنری افیسرز اوردیگر محکموں کے آفیسرز نے بھر پور شرکت کی ، ڈی سی سوات ثاقب رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس کے لئے خصوصی تین روزہ صفائی مہم چلائیں تاکہ عوام کو صاف ماحول میسر ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایم ایز اور واساء کے سٹاف چھٹی نہیں کریگی ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے خدشات کے باعث منتخب کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ مال مویشی کی منڈیوں پر دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے جس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ساتھ ڈسٹرک افیسر ویٹر نری اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کئے کہ ضلع سوات میں داخلی خارجی و مختلف جگہوں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کرنے کی انتظام کیا جائے

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں