سوات،پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کر نا اور لوگو ں کی خدمت کرنا ہے،سیداشفاق انور

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہاہے کہ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کر نا اور لوگو ں کی خدمت کرنا ہے،پولیس ہر قیمت پر علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کریگی،جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کرائم اور کریمینلزکے خلاف پولیس کے ساتھ پورہ تعاون کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات کے علاقوں بیدرہ اور درشخیلہ میں علاقہ عمائدین،ویلج کونسل ناظمین اورکو نسلران سے ملاقاتیں کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ علاقے سے سود خوری کی شکایات بھی آرہی ہیں جن پر ایکشن لیتے ہو ئے اب تک 7افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،علاقے میں چوروں کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں لیکن یہ صر ف افواہیں تک محدودہیں ان میں کو ئی صداقت نہیں ، پولیس کے جوان ہروقت الرٹ اور گشت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے علاقے میںرضا کارانہ طور پر ہمیں دو رضا کار دیں جو پولیس کے ساتھ ملکر رات کو گشت کریں تا کہ یہ اطمینان ہو کہ پولیس پوری تندہی سے اپنی فرائض انجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں