سوات ،مینگورہ شہر سمیت پی کے فور میں سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں،ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران

پیر 24 ستمبر 2018 23:26

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت پی کے فور میں سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں اور شفاف طریقے سے میرٹ کی بناء پر کنکشن دیئے جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوئی گیس افس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوائی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان نے انہیں گیس کے حوالے سے بریفنگ دی ، عزیز اللہ گران نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت میرے حلقے پی کے فور میں گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور شفاف طریقے سے میرٹ کے بنیا د پر کنکشن دیئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پی کے فور کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیگا

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں