مینگورہ کی صفائی اور خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے اپنی ترقیاتی سرگرمیاں مربوط بنائیں، ثقاب رضا اسلم

جمعرات 27 ستمبر 2018 13:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام سرکاری محکموں پرزور دیا ہے کہ وہ مینگورہ کی صفائی اور خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے اپنی ترقیاتی سرگرمیاں مربوط بنائیں اور اس بارے میں ایک دوسرے کو باخبر رکھیں اس کی بدولت صفائی و خوبصورتی اور ترقیاتی عمل میں دٴْوہرے پن کا خاتمہ ہوگا اسی طرح ایک ہی سکیم پر کئی محکموں کے وسائل اور توانائی خرچ ہونے کے فرسودہ رجحان کا تدارک بھی ہوگانیز عوامی مفاد کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی قومی سرمائے کی بھی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفترگل کدہ سیدوشریف میں مینگورہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ موصلات و تعمیرات،آبنوشی،بلدیات،ٹی ایم اے اور ڈبلیوایس ایس سی کے سینئرافسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر تشویش کا اظہا ر کیا کہ محکموں میں رابطوں اور معاونت کی فقدان کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو آبنوشی اور صحت وصفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں غیرضروری رکاوٹیں کھڑی ہوجاتی ہیں بلکہ یہ مسائل مزید پیچیدہ بن جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں