سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں،فضل حکیم

پیر 8 اکتوبر 2018 22:40

سوات۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو ہر قسم علاج معالجے کی سہولیات دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی یقینی بنائے تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ بروقت ہو سکے جو ڈاکٹر نہیں ان سے ہسپتال میں ڈیوٹی لی جا رہی ہے، ہنگامی بنیادوں پر فرسٹ ایڈ دینا متعلقہ ڈاکٹرز کی ذمہ داری بنتی ہے اس میں غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایمرجنسی میں اُن ڈاکٹروں کو تعینات کیاجائے جواپنی ڈیوٹی بروقت سرانجام دے سکتے ہوں اور ڈاکٹروں سے شفٹ وائز ڈیوٹی لی جائے جو ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں دے سکتا اُن کو فارغ کیا جائے جو ڈاکٹر یا اہلکار اپنی ڈیوٹی بطریق احسن ادا کر رہا ہے اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے فوری طور پر مکینزم بنائی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکے وہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر سٹاف کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کیا کہ ہسپتال میں وارڈز یا کیجولٹی میں آلات سے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو ہمیں آگاہ کیا جائے ہم ان مسائل کو حل کرینگے اور پشاور لیول پر کوئی کام ہو ہم حل کرینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں غیر ڈاکٹر جسکی ڈیوٹی نہیں تھی اور ہسپتال میں ڈیوٹی دے رہا ہے قابل افسوس ہے اس کا ذمہ دار ایم ایس اور دیگر عملہ ہے کیجولٹی کو حجرے میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں پر مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینا ڈاکٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نکاس آب سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے جو ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں دیتے اُن کی جگہ ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے گاتاکہ مریضوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال پر پورے ڈویژن کے مریضوں کا بوجھ ہے اسلئے یہاں پر سٹاف کو مستعد رہنا چاہئے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں