’’تبدیلی‘‘ ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے، اسحا ق ڈار نے ڈالر اور مہنگائی کو روکا:انجینئر امیر مقام

ملک وقوم کی خدمت کرنے والے جیل اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، تبدیلی نے ڈیڑہ ماہ میں قوم کا جلوس نکال دیا مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کی لیگی رہنما فتح محمد خان کے جنازے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:08

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو اپنے دور میں ڈالر 95 روپے اور پٹرول 70 روپے پر لانے اور قیمتیں برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ملک کی خدمت کرنے والے جیل اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اوراقتدار میں وہ ہیں جنہوں نے ڈیڑھ ماہ میں قوم کا جلوس نکال دیا۔

’’تبدیلی‘‘ ملک اور قوم کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ مٹہ (شیر پلم) میں سینئر لیگی رہنما فتح محمد خان کے جنازے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے مشکل ترین معاشی واقتصادی حالات میں ذمہ داری سنبھالی اور چند دن میں قومی بجٹ بھی تیار کرکے قوم کی معاشی سانس کو بحال رکھا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی قیادت میں اسحاق ڈار نے ملک میں بیرونی سرمایہ کار لانے، مہنگائی کم کرنے، مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں اضافے، خسارہ کم کرنے اور سٹاک ایکسچینج 54000 تک پہنچانے کے کارنامے انجام دئیے۔

انجینئر امیرمقام نے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر ہم ٹیم نوازشریف اور اسحاق ڈار کو ایک دفعہ پھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آج قوم نے فرق دیکھ لیا اور جان لیا۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کئے اور قوم کے 90ارب روپے کی بچت بھی کرکے دکھائی لیکن ایسے شخص کو جیل میں ڈال دیاگیا۔ دوسری طرف جس نے پشاور میں 90 ارب روپے میں بلیک لسٹڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا اورپشاور شہرکو کھنڈر بنادیا، اسے وفاقی وزیر بنادیا گیا۔ کیا یہ ہے وہ نیا پاکستان

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں