سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہو گا

حلقہ پی کے 3میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اسی ووٹرزرجسٹرڈ ہیں

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:08

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہو گا حلقہ پی کے 3میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اسی ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جن میں مردوں کے ووٹ 81863اور خواتین کے 64317ہیں اس مقصد کیلئے 98پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 29پولنگ اسٹیشنز، خواتین کیلئے 29 اور مشترکہ40پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح مردوں کیلئے 135 پولنگ بوتھ ،خواتین کیلئے 110 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں حلقہ پی کے 7میں 155719ووٹرز کیلئے 95پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 40، خواتین کیلئے 36 ااور 19مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے جبکہ 237پولنگ بوتھ بھی ہونگے ان میں مردوں کیلئے 133، خواتین کیلئے 104 پولنگ بوتھ شامل ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں