سوات، پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا،محمد سعید وزیر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:23

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) آر پی او محکمہ پولیس ملاکنڈ ڈویڑن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا،اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور خراب کارکردگی والے پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں