سوات ، نوسال بعد سول اختیارات اور انتظامات پاک فوج سول انتظامیہ کو حوالے کریگی

سیدوشریف ایرپورٹ میںباقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جائیگی صوبائی وزیرا علی ،کورکمانڈڑ پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے ،

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) سوات میں نوسال بعد سول اختیارات اور انتظامات پاک فوج سول انتظامیہ کو حوالے کریگی ،اس سلسلے میں سیدوشریف ایرپورٹ میںباقاعدہ ایک تقریب منعقد کی جائیگی جس میںصوبائی وزیرا علی ،کورکمانڈڑ پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے ،تفصیلات کے مطابق سوات میں نو سال قبل دوران اپریشن سول اختیارات معطل کردیئے گئے اور یہ اختیار ات پاک فوج کو منتقل کردیئے گئے تھے لیکن اب چونکہ سوات میں امن قائم ہیں تو آج بروز پیر یہ اختیارات پاک فوج سے دوبارہ سول انتظامیہ کو سونپے جائینگے جس کے لئے سیدوشریف ائرپور ٹ میں باقاعدہ ایک تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں صوبائی وزیر اعلی محمود خان ،کورکمانڈر پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت کرینگے واضح رہے کہ دوران اپریشن سوات کے علاوہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے دیگر اضلاع دیراپر ،دیر لوئر ،شانگلہ اور بونیر میں بھی کامیاب اپریشن کے بعد ان اضلاع سے پاک کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے گئے تھے جبکہ سوات کے تحصیل بحرین میں پہلے ہی یہ اختیارات دیرپا امن کے بعد منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں