سوات، ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کا حق ہے ، نواب علی

حکومت نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ، کھیل کود نوجوانوں کے ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات

منگل 23 اکتوبر 2018 19:49

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سوات نواب علی نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کا حق ہے ، حکومت نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ، کھیل کود نوجوانوں کے ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے ، سوات سکولز سپورٹس مقابلے خوشگوار ماحول میں اختتام تک پہنچائیں گے ، ڈویژنل اور صوبائی سطح کے ٹورنمنٹ کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ، تقریب میں اے ڈی سی سوات محمد فواد ، جنرل سیکرٹری سپورٹس پرنسپل محمد جاوید ، ڈی ایس او سوات ، اے ڈی ای او سپورٹس شفیق الرحمن اور مختلف سکولوں کے سربراہان اور مصلمین جسمانیات کے علاوہ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ، تقریب سے جنرل سیکرٹری پرنسپل جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سکولوں کے سطح پر معیاری مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، سپورٹس سے وابستہ افراد کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات کے مطابق یہ سپورٹس ٹورنامنٹ پر امن ماحول میں منعقد کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، اسی موقع پر اے ڈی سی سوات اور ڈی ای او نے فتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ، افتتا حی میچ میں کے ایم ایس نے مسلم پبلک سکول کو شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں سٹینڈر سکول نمبر 1 مینگورہ کو شکست سے دوچار کیا ، ٹورنامنٹ میں تمام مقابلے اگلے مہینے کے وسط تک جاری رہیں گے ، اس کے بعد ریجنل مقابلے اور صوبائی مقابلے بھی سوات میں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں