کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوںپر برف باری کا سلسلہ جاری،موسم سرد

،برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ او کالام پہنچ گئے

پیر 12 نومبر 2018 23:26

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوںپر برف باری کا سلسلہ جاری ،موسم سرد ہوگیا،برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ او کالام پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوںمیں بارش اور پہاڑی علاقوںمیں برف باری ہوئی اور آخری اطلاعات آنے تک وادی کالام اور مہوڈنڈ کے علاوہ ،گھبرال ،مٹلتان اور مالم جبہ اور سپین سر مٹہ کے بالائی چوٹیوںپر برف باری جاری تھا جاری برف باری اور بارش کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوگیا جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں