ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کاسنٹرل ہسپتال سوات کادورہ

پیر 26 نومبر 2018 23:51

سوات۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال سوات کا دورہ کیا اور وہاں زیرعلاج مکان باغ گیس سلنڈر دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی وہ فرداً فرداً تمام زخمیوں اور انکے تیمار داروں سے ملے اور انہیں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات سے اگاہی حاصل کرنے کے علاوہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا فضل حکیم خان دھماکہ سے متاثرہ گھر بھی گئے اور غمزدہ اہل خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن طبی و مالی مدد کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں