سوات موٹروے و چکدرہ تا کالام روڈ سیاحت کی ترقی کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے‘فضل حکیم

بدھ 28 نومبر 2018 13:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ چکدرہ تا کالام جی ٹی روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے بعدنہ صرف سوات کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کیلئے زیادہ پرکشش بن جائیں گی بلکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی انقلاب آئے گا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پورے ضلع سوات میں سیروتفریح کے نئے مقامات کھلیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گاسوات موٹروے اور چکدرہ تا کالام روڈ سیاحت کی ترقی کیلئے اہم ترین منصوبہ ہے منصوبے کامقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن ،رشوت، اقربا پروری اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکر دیئے۔وہ رحیم آباد کے مقام پر جی ٹی روڈکی نکاسی آب کے نالوں اور سڑک کے اطرف کی نالیوں کو پختہ اور روڈکوکشادہ کرنے کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پراین ایچ اے کے حکام ،پی ٹی آئی کے بلدیاتی ممبران وعہدیدارن،معززین شہراور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے چیئرمین ڈیڈیک نے این ایچ اے کے حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کودرپیش مسائل کا خاتمہ ہو ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں