سوات :لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کالام روڈ کھل گیا ،پھنسے سیاحوں نے سکھ کا سانس لیا

این ایچ اے حکام اور ریسکیو ٹیمو ں نے سڑک سے ملبہ ہٹا کرہلکی ٹریفک رواں دواں کرا دی

پیر 3 دسمبر 2018 23:11

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) بحرین کالام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند،بندش کے باعث سیاح اور مقامی لوگ پھنس کر رہ گئے تھے اورعوام پیدل سفر کرنے پر مجبور تھے تاہم پیر کی سہ پہر این ایچ اے حکام اور ریسکیو ٹیمو ں نے سڑک سے ملبہ ہٹا کردوسرے روز ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا ،تفصیلات کے مطابق بحرین کالام روڈ پشمال کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی جس کے باعث کالام اور ملحقہ علاقوںمیںسیر کے لئے آئے ہوئے سیاح اور مقامی لوگ پھنس کررہ گئے وڈ بندش کے وجہ سے کالام آئے ہوئے اور مقامی افراد کو آمد ورفت میںمشکلات کا سامنا رہا اور لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور رہے این ایچ اے حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اوربھاری مشینری کے زریعے سڑک پر سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا تاہم گزشتہ رات گئے تک سڑک کو کلیئر نہیں کیا جاسکا سڑک کو پیر کے صبح ملبہ ہٹاکر ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں