سوات،رشہ گھٹہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا

علاقے کو گیس کی سپلائی شروع ،ایم این اے سلیم الرحمان نے باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:36

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) رشہ گھٹہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ،علاقے کو گیس کی سپلائی شروع ،ایم این اے سلیم الرحمان نے باقاعدہ افتتاح کردیا،تفصیلات کے مطابق رشپہ گھٹہ اور ملحقہ پانچ کلومیٹر کے علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ایم این اے سلیم الرحمان نے کیا اس موقع پر ایم این اے سلیم الرحمان نے مقامی لوگوں سے بات چیت میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا بیڑہ اُٹھایاہے اورکرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور معشیت کے بحالی کے لئے اقدامات اُٹھارہی ہے اُنہوںنے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل اور مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور ہماری حکومت نامساعد معاشی حالات کے باجوو عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے اُنہوںنے کہا کہ آج رشہ گھٹہ کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارے اُن کوششوںکا تسلسل ہے جو ہم عوام کے لئے کررہے ہیں اُنہوںنے کہا کہ گیس کے فراہمی سے علاقے کے عوام کو سہولت ہوگی اور اس طرح ہمارے جنگلات بھی محفوظ ہونگے

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں