سوات :گیس لیکج سے دھماکہ ،خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:27

سوات :گیس لیکج سے دھماکہ ،خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سوات کے علاقے سیو شریف کے علاقہ شاہین آباد گیس لیکیج دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیس لیکیج کا دھماکہ ایک گھر میں ہوا ،ریسیکو حکام اور مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے تاہم دیگر زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہی

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں