سوات ، فرض شناس آفیسر سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ، پشاور تبادلہ

جمعرات 21 فروری 2019 21:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سوات میں تعینات فرض شناس آفیسر سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ، پشاور تبادلہ کردیا گیا ،مینگور ہ شہر کے عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی حبیب اللہ کے تبادلے کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کردیا ،مینگورہ شہری کے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کو فرض شناسی کی سزا دیکر سیاسی مداخلت پر تبدیل کردیا گیا حبیب اللہ خان کو مینگورہ سے پشاور تبادلہ کرنے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ان کا تبادلہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے شہر میں جرائم کی بیخ کنی کی گئی تھی اور مظلوم کی داد رسی ہورہی تھی

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں